نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اترپردیش کے چھ سابق وزراء اعلی کو دو ماہ کے اندر سرکاری بنگلے خالی کردینے کا آج حکم دیا ہے۔
جسٹس انل آر دوے، جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس ایل ناگیشور راو کی بنچ نے غیر سرکاری
تنظیم لوک پرہری کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے اترپردیش حکومت کے اس نوٹفیکیشن کو منسوخ کردیا جس میں سابق وزرائے اعلی کو تاحیات سرکاری بنگلہ دینے کا التزام تھا۔
عدالت نے کہا کہ سابق وزراء اعلی کو تاحیات ملے بنگلے خالی کرنے ہوں گے ۔